استقبال ماہ رمضان کی دعا

استقبال ماہ رمضان کی دعا

استقبال ماہ رمضان کی دعا

  • مضامین
استقبال ماہ رمضان کی دعا
 

اصل دعا:
الحمد لله الذی هدانا لحمده ، و جعلنا من اهله لنکون لاحسانه من الشاکرین ، و لیجزینا علی ذلک جزاء المحسنین .و الحمد لله الذی حبانا بدینه واختصنا بملته ، و سبلنا فی سبل احسانه لنسلکها بمنه الی رضوانه ، حمدا یتقبله منا ، و یرضی به عنا .و الحمد لله الذی جعل من تلک السبل شهره شهر رمضان ، شهر الصیام ، و شهر الاسلام ، و شهر الطهور ، و شهر التمحیص ، و شهر القیام الذی انزل فیه القرآن ، هدی للناس ، و بینات من الهدی و الفرقان .فابان فضیلته علی سائر الشهور بما جعل له من الحرمات الموفورة ، و الفضائل المشهورة ، فحرم فیه ما احل فی غیره اعظاما ، و حجر فیه المطاعم و المشارب اکراما ، و جعل له وقتا بینا لا یجیز - جل و عز - أن یقدم قبله ، و لا یقبل أن یؤخر عنه .ثم فضل لیلة واحدة من لیالیه علی لیالی الف شهر ، و سماها لیلة القدر ، تنزل الملئکة و الروح فیها باذن ربهم من کل امر سلام ، دائم البرکة الی طلوع الفجر علی من یشاء من عباده بما احکم من قضائه .اللهم صل علی محمد و آله ، و الهمنا معرفة فضله و اجلال حرمتة ، و التحفظ مما حظرت فیه ، و أعنا علی صیامه بکف الجوارح عن معاصیک ، و استعمالها فیه بما یرضیک حتی لا نصغی باسماعنا الی لغو ، و لا نسرع بابصارنا الی لهو .و حتی لا نبسط ایدینا الی محظور ، و لا نخطو باقدامنا الی محجور ، و حتی لا تعی بطوننا إلا ما احللت ، و لا تنطق السنتنا إلا بما مثلت ، و لا نتکلف إلا ما یدنی من ثوابک ، و لا نتعاطی إلا الذی یقی من عقابک ، ثم خلص ذلک کله من رئاء المرائین ، و سمعة المسمعین ، لا نشرک فیه احدا دونک ، و لا نبتغی فیه مرادا سواک .اللهم صل علی محمد و آله ، وقفنا فیه علی مواقیت الصلوات الخمس بحدودها التی حددت ، و فروضها التی فرضت ، و وظائفها التی وظفت ، و أوقاتها التی وقت .و انزلنا فیها منزلة المصیبین لمنازلها ، الحافظین لارکانها ، المؤدین لها فی اوقاتها علی ما سنه عبدک و رسولک - صلواتک علیه و آله - فی رکوعها و سجودها و جمیع فواضلها علی اتم الطهور و اسبغه ، و أبین الخشوع و ابلغه .و وفقنا فیه لان نصل ارحامنا بالبر و الصلة ، و أن نتعاهد جیراننا بالافضال و العطیة ، و أن نخلص اموالنا من التبعات ، و أن نطهرها باخراج الزکوات ، و أن نراجع من هاجرنا ، وأن ننصف من ظلمنا ، و أن نسالم من عادانا حاشی من عودی فیک و لک ، فإنه العدو الذی لا نوالیه ، و الحزب الذی لا نصافیه .و أن نتقرب الیک فیه من الاعمال الزاکیة بما تطهرنا به من الذنوب ، و تعصمنا فیه مما نستأنف من العیوب ، حتی لا یورد علیک احد من ملائکتک إلا دون ما نورد من ابواب الطاعة لک ، و انواع القربة الیک .اللهم إنی سالک بحق هذا الشهر ، و بحق من تعبد لک فیه من ابتدائه الی وقت فنائه : من ملک قربته ، أو نبی ارسلته ، أو عبد صالح اختصصته ، أن تصلی علی محمد و آله ، و اهلنا فیه لما وعدت اولیاءک من کرامتک ، و اوجب لنا فیه ما أوجبت لاهل المبالغة فی طاعتک ، و اجعلنا فی نظم من استحق الرفیع الاعلی برحمتک .اللهم صل علی محمد و آله ، و جنبنا الالحاد فی توحیدک ، و التقصیر فی تمجیدک ، و الشک فی دینک ، و العمی عن سبیلک ، و الاغفال لحرمتک ، و الانخداع لعدوک الشیطان الرجیم .اللهم صل علی محمد و آله ، و إذا کان لک فی کل لیلة من لیالی شهرنا هذا رقاب یعتقها عفوک ، أو یهبها صفحک فاجعل رقابنا من تلک الرقاب ، و اجعلنا لشهرنا من خیر اهل و اصحاب .اللهم صل علی محمد و آله ، و امحق ذنوبنا مع امحاق هلاله ، و اسلخ عنا تبعاتنا مع انسلاخ ایامه حتی ینقضی عنا و قد صفیتنا فیه من الخطیئات ، و اخلصتنا فیه من السیئات .اللهم صل علی محمد و آله ، و إن ملنا فیه فعدلنا ، و إن زغنا فیه فقومنا ، و إن اشتمل علینا عدوک الشیطان فاستنقذنا منه .اللهم اشحنه بعبادتنا إیاک ، و زین اوقاته بطاعتنا لک ، و اعنا فی نهاره علی صیامه ، و فی لیله علی الصلوة و التضرع الیک ، و الخشوع لک ، و الذلة بین یدیک حتی لا یشهد نهاره علینا بغفلة ، و لا لیله بتفریط .اللهم و اجعلنا فی سائر الشهور و الایام کذلک ما عمرتنا ، و اجعلنا من عبادک الصالحین الذین یرثون الفردوس هم فیها خالدون ، و الذین یؤتون ما اتوا و قلوبهم و جلة ، أنهم الی ربهم راجعون ، و من الذین یسارعون فی الخیرات و هم لها سابقون .اللهم صل علی محمد و آله ، فی کل وقت و کل اوان و علی کل حال عدد ما صلیت علی من صلیت علیه ، و اضعاف ذلک کله بالاضعاف التی لا یحصیها غیرک ، إنک فعال لما ترید .

اردو ترجمہ:

تمام تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے اپنی حمد وسپاس کی طرف ہماری رہنمائی کی اور ہمیں حمد گزاروں میں سے قراردیا تا کہ ہم اس کے احسانات پر شکر کرنے والوں میں محسوب ہوں اور ہمیں اس شکر کے بدلہ میں نیکو کاروں کا اجر دے ۔

اس اللہ کے لیے حمد ستائش ہے جس نے ہمیں اپنا دین عطا کیا اور اپنی ملت میں سے قرار دے کر امتیاز بخشا اور اپنے لطف واحسان کی راہوں پر چلایا ۔ تاکہ ہم اس کے فضل وکرم سے ان راستوں پر چل کر اس کی خوشنودی تک پہنچیں ۔ ایسی حمد جسے وہ قبول فرمائے اورجس کی وجہ سے ہم سے وہ راضی ہو جائے ۔ تمام تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے اپنے لطف واحسان کے راستوں میں سے ایک راستہ اپنے مہینہ کو قرار دیا یعنی رمضان کا مہینہ ، صیام کا مہینہ ، اسلام کا مہینہ ، پاکیزگی کا مہینہ ،تصفیہ کا مہینہ ، عبادت وقیام کا مہینہ ۔ وہ مہینہ جس میں قرآن نازل ہوا ۔

جو لوگوں کے لیے رہنما ہے ۔ ہدایت اور حق وباطل کے امتیاز کی روشن صداقیتں رکھتا ہے چنانچہ تمام مہینوں پر اس کی فضلیت وبرتری کو آشکارا کیا۔ ان فراواں عزتوں اور نمایاں فضیلتوں کی وجہ سے جو اس کے لیے قرار دیں اوراس کی عظمت کے اظہار کے لۓ جو چیزیں دوسرے مہینوں میں جائز کی تھیں اس میں حرام کر دیں ۔ اور اس کے احترام کے پیش نظر کھانے پینے کی چیزوں سے منع کر دیا اور ایک واضع زمانہ اس کے لیے معین کر دیا خدائے بزرگ وبرتر یہ اجازت نہیں دیتا کہ اسے اس کے معینہ وقت سے آگے بڑھا دیا جائے اور نہ یہ قبول کرتا ہے کہ اس سے مؤخر کر دیا جائے پھر یہ کہ اس کی راتوں میں سے ایک رات کو ہزار مہینوں کی راتوں پر فضلیت دی اور اس کا نام شب قدر رکھا۔ اس رات میں فرشتے اور روح القدس ہر اس امر کے ساتھ جو اس کا قطعی فیصلہ ہوتا ہے اس کے بندوں میں سے جس پر وہ چاہتا ہے نازل ہوتے ہیں۔ وہ رات سراسر سلامتی کی رات ہے جس کی برکت طلوع فجر تک دائم وبرقرار ہے۔ اے اللہ ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور ہمیں ہدایت فرما کہ ہم اس مہینہ کے فضل وشرف کو پہچانیں ۔

اس کی عزت وحرمت کو بلند جانیں اوراس میں ان چیزوں سے جن سے تو نے منع کیا ہے اجتناب کریں ۔ اس کے روزے رکھنے میں ہمارے اعضاء کو نافرمانیوں سے روکنے اور ان کاموں میں مصروف رکھنے سے جو تیری خوشنودی کا باعث ہوں ہماری اعانت فرما، تاکہ ہم نہ بیہودہ باتوں کی طرف کان لگائیں ، نہ فضول چیزوں کی طرف بے محابا نگائیں اٹھائیں ، نہ حرام کی طرف ہاتھ بڑھائیں نہ امر ممنوع کی طرف پیش قدمی کریں نہ تیری حلال کی ہوئی چیزوں کے علاوہ کسی چیزکو ہمارے شکم قبول کریں اور نہ تیری بیان کی ہوئی باتوں کے سوا ہماری زبانیں گویا ہوں۔ صرف ان چیزوں کے بجا لانے کا بار اٹھائیں جو تیرے ثواب سے قریب کریں اور صرف ان کاموں کو انجام دیں جو تیرے عذاب سے بچا لے جائیں ۔ پھر ان تمام اعمال کو ریاکاروں کی ریاکاری اور شہرت پسندوں کی شہرت پسندی سے پاک کر دے اس طرح کے تیرے علاوہ کسی کو ان میں شریک نہ کریں اور تیرے سوا کسی سے کوئی مطلب نہ رکھیں۔

اے اللہ ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور ہمیں اس میں نماز ہائے پنچگانہ کے اوقات سے ان حدود کے ساتھ جو تو نے معین کیے ہیں، ان واجبات کے ساتھ جو تو نے عائد کیے ہیں اور ان آداب کے ساتھ جو تو نے قرار دیئے ہیں اور ان لمحات کے ساتھ جو تو نے مقرر کئے ہیں آگاہ فرما اور ہمیں ان نمازوں میں ان لوگوں کے مرتبہ پر فائز کر جو ان نمازوں کے درجات عالیہ حاصل کرنے والے، ان کے واجبات کی نگہداشت کرنے والے اور انہیں ان کے اوقات میں اسی طریقہ پر جو تیرے عبد خاص اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکوع وسجود اور ان کے تمام فضلیت وبرتری کے پہلوؤں میں جاری کیا تھا ، کامل اور پوری پاکیزگی اور نمایاں ومکمل خشوع وفروتنی کے ساتھ ادا کرنے والے ہیں اور ہمیں اس مہینہ میں توفیق دے کہ نیکی واحسان کے ذریعہ عزیزوں کے ساتھ صلہ رحمی اور انعام وبخشش سے ہمسایوں کی خبر گیری کریں اور اپنے اموال کو مظلوموں سے پاک وصاف کریں اورزکوة دے کر انہیں پاکیزہ وطیب بنا لیں ۔ اور یہ کہ جو ہم سے علیحدگی اختیار کرے اس کی طرف دست مصالحت بڑھا ئیں، جو ہم پر ظلم کرے اس سے انصاف برتیں ۔

Share:
Tags: