سیرت امام حضرت محمد تقی (ع)
آپ پانچ سال کے تھے جب آپ کے والد بزرگوار امام رضا(ع) سلطنت عباسیہ کے ولی عہد ہو گئے اس کے معنی یہ ہیں کہ سن تمیز پر پہنچنے کے بعد ہی آپ نے آنکھ کھول کر وہ ماحول دیکھا جس میں اگر چاہتا تو عیش و آرام میں کوئی کمی نہ رہتی مال و دولت قدموں سے لگا ہوا تھا اور تزک و احتشام آنکھوں کے سامنے تھا پھر باپ سے جدائی بھی تھی کیونکہ امام رضا(ع) خراسان میں تھے اور متعلقین تمام مدینہ منورہ میں تھے۔ اور پھر آپ آٹھ سال کے ہی تھے کہ امام رضا(ع) نے دنیا ہی سے مفارقت فرمائی۔